کچھ تکنیکیں ایسی ہیں جو برطانوی کُزین پر غالب ہیں؛ ٹونی جارڈیلا، پیری اور بلیک ویلڈرز اوریجنل سموک ہاؤس میں شیف ڈے کُزین کامیابی سے انہیں استعمال کرنے کے لیے کچھ تجاویز شیئر کرتے ہیں۔
روسٹنگ/پوٹ روسٹنگ
روسٹ ایک کلاسک برطانوی کھانا ہے اور اس کا دل ایک جوسی گوشت کا جوائنٹ ہے۔ اگریہ غلطی سے زیادہ پک گیا تو سائیڈ ڈشز کی کوئی بھی مقدار آپ کو کھانے والے کی مایوسی سے بچا نہیں سکتی۔
- بغیر چکنائی والے گوشت کے کٹس سے بچیں کیوںکہ وہ جلدی خشک ہو جائیں گے اور نا ہموار پکیں گے
- گوشت کو پہلے باہر سے داغ دیں تاکہ اس کی نمی برقرار رہے اور برابر پکے
- گوشت کو پکانے کے بعد 10 سے 20 منٹ تک ٹن فوائل میں رکھیں تاکہ وہ ٹینڈر رہے
پوچنگ
مچھلی پکانے کا مشہور طریقہ ۔ تصور کریں کوڈ فش پارسلے سوس میں۔ ایک مزیدار اسٹاک نہایت اہم ہے مچھلی کو ذائقہ دینے کے لیے۔
- مچھلی کے بہترین اسٹاک کے لیے مچھلی کی دُم، اسکے پر اور جلد کا استعمال پیاز، گاجر، لیک اور پانی کے ساتھ کریں۔
- اسٹاک کو زیاد کم نا کریں، اسے پتلا رہنے کی ضرورت ہے تاکہ برابر پک جائے
- مچھلی کو صحیح پکایا جائے۔ اور اس کے لیے پریکٹس درکار ہے۔
فرائے کرنا
فش اینڈ چپس ۔ کیا ہمیں اور کچھ کہنے کی ضرورت ہے! یہ کلاسک فرائڈ ڈش پسندیدہ، بھرپور اور یقیناً کسی بھی برطانوی مینیو کی سب سے پسندیدہ ہے۔
- بیٹر کے لیے تازہ نشاستے کا استعمال کریں۔ یہ فرائے کرنے کے بعد خستہ ذائقہ کو یقینی بناتا ہے۔
- کوئی بھی کھانا ڈالنے سے قبل فرائر کا درجہ حرارت عام طور پر 177°C یا 350°F کے آس پاس ہونا چاہیے۔
- پوٹاٹو چپس کو اندر سے نرم اور باہر سے خستہ بنانے کے لیے ڈبل فرائی کریں۔ پہلے کم درجہ حرارت پر اور پھر زیادہ درجہ حرارت پر۔
اسٹیوئنگ
دیکهنے میں زیادہ خوشنما اور انسٹاگرام کے لائق نہیں پر یہ عاجزی ڈش اسٹیو ذائقے سے بھرپور ہے اور بچے ہوئے سخت گوشت کے کٹس کو استعمال کرنے کا موئثر لاگت والا طریقہ بهی ہے۔
- گوشت اور سبزی کا تناسب 40/60 کا ہونا چاہیے
- اسٹیو کرنے سے پہلے گوشت کو ہلکہ سا آٹا یا میدہ لگا لیں
- سبزی کو گوشت میں 1 سے 2 گھنٹے کے بعد شامل کریں تاکہ سبزی حد سے زیادہ نہ گل جائے۔
بیکنگ
یہ طریقہ ہے جو برطانوی کُزین کی کچھ میٹھی لذتوں کو جان دیتا ہے ۔ وکٹوریا اسپنج، لیمن میرینگ پائے، اسٹکی ٹوفی پُڈنگ۔۔۔
- یہ پکانے کا زیادہ تکنیکی طریقہ ہے۔ اون کا دروازہ زیادہ یا جلدی کھولنے سے لے کر سہی قسم کے ٹن استعمال نہ کرنا آپ کے بیک کو خراب کر سکتا ہے۔
- اگر کوئی ریسیپی ہے، تو اس کی پیروی کریں
- جلدی نہ کریں، اگر اس میں پروفنگ بھی کرنی ہے تو۔