خطوں کے لحاظ سے آپکے من پسند اطالوی کھانے-

اٹالین کزین اپنی جداگانہ گہرائی سے متاثر کرتی ہے. ہر علاقے کے اپنے ترجیحی اجزاء، پکانے کے طریقے اور ڈشز ہیں. آپ کو اپنے اٹالین مینیوز کی تیاری میں مدد دینے کے لیے ہم نے ایک کارآمد علاقائی فہرست تیار کی ہے.

 

لمبارڈی

اہم اجزاء: چاول، پولینٹا، زیتون کے تیل کی جگہ بٹر، بیف، بچهیا کا گوشت

مشهور پروڈکٹس: بچهیا کا گوشت، پولٹری، بلووینڈ گورگونزولا چیز، گرانا پادانو پارمیزان چیز

ڈش: اوسو بُکو رِزوٹو مِلانیز کے ساتھ

Osso Bucco

شیف مکرّم علی کی تجویز: ایک ٹینڈر ویل شینک اس ڈش کا دل ہے. ویل کو ہلکا سا آٹا لگائیں، سئیر اور آہستہ آنچ پر بریز کریں تا کہ شینک ٹوٹ کر بکهرے نہیں.

اِمیلیا رومانیہ

اہم اجزاء: انڈے والا پاستا، کیورڈ میٹ

مشهور پروڈکٹس: پارماجانو رجانو چیز، بالسامک ونیگر آف مودینا، ٹورٹیلینی

ڈش: موتزاریلا ٹورٹیلینی بولونیز سوس

Mozzarella Tortellini

شیف مکرّم علی کی تجویز: چیز بهرے پاستا کو بهاری رگو بولونیز سے بیلنس کریں. رگو کو میٹی اور بهاری ہونا چاہئیے، گیلا یہ پتلا نہیں.

ٹسکنی

اہم اجزاء: ایکسٹر ورجن زیتون کا تیل، شیپ ملک چیز، خرگوش

مشهور پروڈکٹس: پیکورینو ٹسکانو چیز، ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل (سبز سنہری رنگت میں)، بغیر نمک کی ٹسکن بریڈ

ڈش: ٹسکن چکن اور ٹمیٹو روسٹ

Tuscan Chicken

شیف مکرّم علی کی تجویز: سونف کو پکانے سے پہلے تهوڑا سا بهون لیں، اور بالسامک ونیگر پر تهوڑا ہلکا ہاته رکهیں. زیاده سے زیاده فلیور اور جوس پانے کے لیے ون پین ڈش کے طور پر پکائیں..

لاتزیو

اہم اجزاء: میٹ، زوکینی، فاوا بینز

مشهور پروڈکٹس: آرٹیچوک، اسپیگٹی، فیتوچینی

ڈش: اینجل ہئیر پاستا اماتریچانا سوس کے ساتھ

Angel pasta

شیف مکرّم علی کی تجویز: اینجل ہئیر پاستا جلدی پک جاتا ہے؛ صرف 6-7 منٹ میں. دوسری شکلوں کے پاستا جو اماتریچانا سوس کے ساتھ اچهے رہتے ہیں وه ہیں پاستا شیل، پینی یہ اسپیگٹی

کمپینیہ

اہم اجزاء: شملہ مرچ، انجیر، لیمن، بیگن، سیلڈ گرینز

مشهور پروڈکٹس: بفلو موتزاریلا، لیمونچیلو، سان مرزانو ٹمیٹو

ڈش: بفالینا پیزا

Bufalina Pizza

شیف مکرّم علی کی تجویز: ہر نیاپولیٹن پیزا کے لیے ایک پتلی، کرسپی کناروں والی بیس اہم ہے. بیس کو خشک ہونے سے بچانے کے لیے، تیز درجہ حرارت پر پکائیں، مثالی طور پر 800°F پر ایک لکڑی کی آگ والے اوون میں، تقریباََ 1 منٹ.

سسلی

اہم اجزاء: فش، خاص طور پر سی بریم، ٹیونا، سورڈ فش، کٹل فش

مشهور پروڈکٹس: بیگن، شملا مرچیں، پستے، کیپرز

ڈش: ایگ پلانٹ کاپوناتا

Eggplant Caponata

شیف مکرّم علی کی تجویز: اس ویجیٹیرین ڈش کو بناتے وقت مقصد یہ ہے کہ میٹهے، کهٹے اور نمکین زائقوں کو احتیاط سے بیلنس کیا جائے. کاپوناتا فش کے ساتھ ایک سائڈ کے طور پر یہ پهر کرسٹی بریڈ پر رکهنے کے لیے بہترین ہے.

مزید لذیذ ڈش کی تجاویز کے لیے، ہمارے نیوزلیٹر کے لیے سائن اَپ کریں.

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو