رمضان کا مہینہ بہت خاص ہوتا ہے، مگر فوری سروس ریسٹورنٹس کے لیے یہ مہینہ کچھ مشکل مرحلے لاتا ہے۔

  • اس مہینے میں لوگ گھر یا بوفے ریسٹورنٹ میں کھانا پسند کرتے ہیں۔
  • منافعے کم ہوجاتے ہیں: لوگوں کی آمد و رفت کم ضرور ہوتی ہے، مگر ریسٹورنٹ چلانے کا خرچہ نہیں۔

اس صورت میں، دو کام بہت ضروری ہیں: ایک، اپنے مینیو پہ نئی اور لذیذ ڈشز کا اضافہ کیجیے، اور مہمانوں کے لیے پُرکشش آفرز جاری رکھیں۔

یو ایف ایس اس طرح آپ کی مدد کرسکتا ہے:

1-  نئے ٹرینڈ کے مطابق مینیو بنانا

 مینیو میں دنیا بھر کے مقبول آئٹمز کا اضافہ کھانے والوں کو ضرور اپنی طرف کھینچے گا۔ اسنیکس، فیوزن کھانے اور غذائیت سے بھرپور آٹئمز آج کل پسند کیے جاتے ہیں، ہماری شیفس کی ٹیم آپ کی آپریشن ٹیم کے ساتھ مل کے ایسی انوکھی تراکیب بنائے گی کہ آپ سب کی نظر میں آجائیں گے۔

2-  مہمانوں کے لیے خاص تحفے

تحائف کھانے کو اور بھی زیادہ یادگار بناتے ہیں، ہماری تجویز کے ساتھ آپ مہمانوں کو معیاری تحفے، بجٹ میں رہتے ہوئے دے سکیں گے۔

3- ٓپ اور آپ کی ٹیم کے لیے انعامات

رمضان میں قیمتوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، ہمارے پروڈکٹس خریدنے پہ آپ کو خاص ڈسکاؤنٹ اور انعامات ملیں گے۔

کچھ چیزیں جو آپ خود کر سکتے ہیں

  • سوشل میڈیا پہ ضرور اپنی پروموشن اور ریسٹورنٹ میں کھانے کے مزے دار قصے شیئر کیجیے۔
  • کھانے والوں کو ہمیشہ ریویوز کی تلاش رہتی ہے، اپنے مہمانوں کو آن لائن اپنے تجربے شیئر کرنے کا مشورہ دیجیے۔
  • برانڈنگ بہت ضروری ہے! کوشش کیجیے کہ آپ کی رمضان پروموشن کے بارے میں سب جان جائیں! ریسٹورنٹ میں نظر میں آنے والے ڈیزائن کے اسٹینڈی، پوسٹر اور ٹیبل ٹینٹ لگائیے۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو