کام کے دوران لنچ بریک ایک بہترین موقع ہوتا ہے۔ کام کے دوستوں کے ساتھ تعلقات بنانے اور اپنی ڈیسک سے کچھ دیر دور رہنے کا۔ اور دوسری طرف یہ ریسٹورنٹس کے لیے ایک سنہری موقع ہوتا ہے جب لوگوں کا تانتا بندھ جائے۔ کھانے والوں کی توقعات پر پورا اترنا ایک الگ چیلنج ہوتا ہے۔ لیکن ایک بات طے ہے، وہ جلدی سرو ہوجانے غذایئت سے بھرپور ڈشز کو بہت پسند کرتے ہیں۔
ہمارے شیفس نے آپ کے روز کے لنچ اسپیشلز کے لیے کچھ جلدی تیار ہوجانے والے اور سبزیوں کے ساتھ تیار ہونے والے لنچ کے جوڑ تیار کیے ہیں، جو آپ کے گوشت کھانے والے مہمانوں کو بھی بہت پسند آئیں گے۔
روسٹڈ کولیفلاور اور چلی
روسٹ ہونے کے بعد، پھول گوبی کے فلیور میں اضافی مزہ آنے لگتا ہے۔ مرچوں سے پھول گوبی کی مٹھاس میں اضافہ ہوتا ہے۔
ریڈ کیبیج اینڈ جنجر
اسپائسی ادرک لال بندگوبی کو منفرد بناتا ہے اور ایک کھٹا میٹھا سا ذائقہ دیتا ہے اگر اس کو فرائی کیا جائے۔ غذائیت سے بھرپور سیلڈ کے لیے آپ ان اجزاء کو کچا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اسپنچ اینڈ چک پیز
پالک اور چنے صدیوں پرانا کومبینیشن ہیں۔ نارتھ افریقن سیلڈ کے لیے مرجھائے ہوئے پالک کو چنے اور زیرے کے ساتھ ملائیں یا چنے کا فریناٹا بنائیں اور بھنے ہوئے چنوں کے ساتھ پیش کریں۔
رائس اینڈ بینز یا رائس اینڈ لینٹلز
مڈل ایسٹرن ماجادارا(چاول اور دال، برائون چاول کے ساتھ) سائیڈ ڈش کے طور پر بنائیں یا پھر مڈل ایسٹرن چاول کی ڈش کے بیس کے طور پر۔ یا پھر آپ بنا سکتے ہیں 'فجیتا'، برائون چاول، بینز اور سبزیوں کے ساتھ۔
چک پیز اور ٹاہینی
ہمس کے اعلی' اجزاء دیتے ہیں آپ کے مہمانوں کو پلانٹ بیسڈ پروٹین کی عمدہ شکل۔ پیسٹ میں شامل کریں یا پھر چنے اور ٹاہینی کے ساتھ چوپڈ سیلڈ بنائیں اور اسے ہربس اور کومپلیمینٹری ڈریسنگ کے ساتھ پیش کریں۔