سماق اور تلی پیاز کا مسخن ریسپی

اجزاء

+

ٹاپنگ کےلیے:

ڈو کے لیے:


مسخن ایک فلسطینی پکوان ہے۔ یہ ڈش روسٹڈ چکن کو پیاز، سماق، آل سپائس، زعفران اور تلے ہوئے چلغوزوں کے ساتھ بیک کرکے بنائی جاتی ہے۔ اسے تابون بریڈ کے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ رمضان کے مہینے کے لیے اس ترکیب میں کچھ تبدیلیاں کر کے اس کو مزید لذیز بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

...

تیاری

  1. ٹاپنگ کےلیے:

    • 50 ملی لیٹر زیتون کے تیل میں پیاز کو ہلکا سا تلیں یہاں تک کہ پیاز نرم ہوجائے، چینی چھڑک کر تھوڑا اور پکائیں۔ ہمیں صرف پیاز کا ہلکا بھورا رنگ درکار ہے۔ سرکہ شامل کر کے پیاز کو تھوڑا اور پکائیں، یہاں تک کہ سرکہ خشک ہوجائے۔ پکی ہوئی پیاز کو ایک طرف رکھ دیں۔
    • چکن کو زیتون کے تیل، کالی مرچ، لہسن اور کنور پروفیشنل کرسپی کوٹنگ مکس میرینیڈ میں میرینیٹ کریں۔
    • بہترین ذائقہ کے لیے اس کو کوئلوں پر بھونیں۔ چکن کے ریشے نکال کے ایک طرف رکھ دیں۔
    • ڈو کے اوپر ٹماٹو پیوری، موزاریلا، چکن اور تلی ہوئی پیاز کی تہہ لگائیں۔
    • اوون میں بیک کریں۔ پھر پالک کی تہہ لگا کر سماق اور چلغوزے اوپر سے ڈال دیں۔
  2. ڈو کے لیے:

    • پانی، خمیر اور چینی کو ایک چھوٹی پیالی میں ملائیں، 5 منٹ تک یا جھاگ بن جانے تک چھوڑ دیں۔ میدے اور نمک کو ایک بڑے پیالے میں ملائیں اور درمیان میں ایک گڑہا بنا لیں۔
    • خمیر والا آمیزہ اور تیل شامل کریں۔ گول بلیڈ والی چھری سے کاٹنے کے انداز میں ملائیں یہاں تک کہ یکجا ہو جائے۔ ہاتھوں کی مدد سے ڈو کو سمیٹ لیں۔
    • ایک پیالے میں برش سے ہلکا سا تیل لگائیں۔
    • ڈو کو ہلکے سے میدے والی سطح پر نکال کر 10 منٹ تک یا نرم اور لچکدار ہوجانے تک گودیں۔ پہلے سے تیار شدہ پیالے میں ڈال کر تیل کی تہہ لگانے کے لیے پلٹیں۔
    • پلاسٹک ریپ سے ڈھانپ کر کسی گرم، ہوا سے پاک جگہ پر 30 منٹ کے لیے یا جب تک ڈو پھول کر دوگنا نا ھو جائے ایک طرف رکھ دیں۔
    • گوندھنے والے جگہ پر میدہ چھڑکیں۔ ڈو کو گوندھ کر لمبی بیلن نما شکل دیں۔ اسکے تین حصے کریں۔ اب بیلن کی مدد سے ہر حصے کی 20سینٹی میٹر کی ٹکیہ بنالیں۔ پھر ٹوپنگ ڈال کر بیک کریں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو