چائے کو ٹیم میں شامل کر لیجیے!

ایک خوش باش ٹیم ایک بہتر اور زیادہ کام کرنے کی صلاحیت والی ٹیم ہوتی ہے۔ ایسے ملازمین جنہیں حمایت، ہمت افزائی کا احساس ملے ان کے رویے مہربان اور نرم ہوتے ہیں، وہ کارکردگی میں اچھے، مخلص اور تخلیقی ہوتے ہیں۔ ساتھ کام کرنے والوں میں اچھا خوش حال احساس پیدا کرنا حیران کن حد تک سادہ سی بات ہے، حقیقت تو یہ ہے کہ چائے کا ایک کپ بھی اس کی وجہ بن سکتا ہے۔

چائے اور باتیں: ہر صبح اور شام 10 منٹ چائے پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک دوستانہ اور ہلکی پھلکی گپ شپ ایسا ماحول پیدا کرتی ہے جو آرام دہ اور خوشگوار استقبال کا احساس دلائے۔

putting the tea in team_Unilever Food Solutions_instert 1

ایک رخ تازگی کا: ڈیسک اور اسکرین پر زیادہ وقت گزارنے سے اسٹاف ذہنی اور جسمانی طور پر جکڑن، تناﺅ، تھکن اور مایوسی کا شکار ہوسکتا ہے، اس کا آسان حل کچھ یوں کیا جاسکتا ہے کہ ان کو ماحول تبدیل کرنے پر مائل کریں، ٹی اسٹیشن تک جانا اور چائے بنانا ایک اچھی تبدیلی ہے۔ ہاتھ میں چائے کا کپ لیے، چلتے پھرتے اپنے جوڑوں کو حرکت دیتے، کچھ لمحات اپنے خیالوں میں کھوئے کھڑکی سے باہرکا نظارہ کرتے، اپنی ڈیسک پر واپسی کے وقت وہ تازہ دم، پر سکون اور یکسُو ہوں گے۔

putting the tea in team_Unilever Food Solutions_instert 2

چائے کی جگہ اور چائے کے انتخاب کو نئی طرز دیجئے: آپ اپنے چائے کے انتظام میں زندگی کی لہر پیدا کردیں، اس طرح آپ اپنے ملازمین کو چائے کی مختلف اقسام میں سے انتخاب کرنے اور اس کا مزہ چکھنے کی سہولت دیں گے اور ساتھ ہی اپنے ٹی اسٹیشن یا پینٹری کو نئی طرز بھی مہیا کردیں گے۔ چائے رکھنے کی جگہ کو نئی طرز دیجیے کہ دیکھنے والوں کو خوشنما اور پُر کشش معلوم ہو، چائے کی اقسام اس طرح رکھیے کہ وہاں آنے والوں کو وہ آسان اور دیدہ زیب لگیں۔ ملازمین کو مشورہ دیجیے کہ دن کا آغاز تازہ مہک سے بھرپور، گرما گرم بلیک ٹی سے کریں۔ اس سے ملے گا ایک دھیمے انداز میں کیفین کا جگا دینے والا احساس اور شروع ہونے والے دن کا سامنا کرنے کے لیے توانائی۔ شام کے اوقات میں سبز چائے کا انتخاب کیجیے، اس سے ہر ایک کو کام پر توجہ مرکوز کرنے کی نئی طاقت ملے گی۔ شام کے شروع اوقات میں پھل یا نباتاتی چائے (ہربل ٹی) کے انتخاب کرنے کا موقع دیجیے، جو ہلکے پھلکے، فرحت بخش اور سکون مہیا کرنے کا سبب ہے۔

ٹیم کی سرگرمیاں: ملازمین کو ایک اچھا، خوشگوار کام کرنے کا ماحول مہیا کرنے کی اپنی اچھی سوچ اور ارادے کا مزید اظہار کیجیے، آفس میں ایسی سرگرمیوں کا انتظام کیجیے جو مزے دار اور دلچسپ ہوں۔ چائے پر بات چیت سے آغاز کیجیے، اس طرح ملازمین کو موقع ملے گا کہ وہ ٹی اسٹیشن پر نئی چیزوں کا ذائقہ لے سکیں اور مختلف اقسام کی چائے سے ملنے والی صحت بخش باتوں کو جان سکیں۔

ہر آفس کی پسندیدہ سبز چائے، لپٹن گرین ٹی لیمن! کھانے کے بعد پینے کے لیے یہ نہ صرف ایک اچھا مشروب ہے بلکہ اس کے پودینے والے ذائقے سے آپ کی سانسوں کو ایک خوشگوار مہک بھی ملتی ہے۔

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو