کام میں دباﺅ کا سامنا ہم سب ہی کو ہوسکتا ہے، اس سے نمٹنے اور ایک اچھا صحت مند خوشگوار ما حول بنانے کے لیے کچھ طریقے یہ ہیں۔۔۔

کام محنت سے کیجیے لیکن ہر گھنٹے کچھ دیر کے لیے تھوڑا وقفہ بھی لیجیے، چائے پئیں یا ساتھی سے تھوڑی گپ شپ لگا لیں۔۔ کام ↑ دباؤ ↓

تقریباً 50 فیصد پروفیشنل افراد اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کی اپنی مجموعی خوشی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے والے لوگ نہایت ضروری ہیں۔ لیکن ساتھ کام کرنے والوں کی دوستی سے صرف خوشی کے احساس کا ہی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ ساتھ کام کرنے والے دوست جیسے ساتھیوں سے کام کے متعلق مسائل یا خدشات پر بات چیت کرنے سے آپ کو مدد ملتی ہے اور مسائل کا جلد از جلد حل دباﺅ میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

یا 30 منٹ کی چہل قدمی کردے گی آپ کے دباﺅ کی کیفیت میں ↓ اور خوشی میں ↑۔

چائے میں موجود تھیانین اور کیفین ساتھ مل کر آپ کو سکون دیتی ہے اور توجہ مرکوز رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ آپ روزانہ 8 پیالی تک بغیر چینی کی چائے لے سکتے ہیں۔

چاہے 60 فیصد کام اور 40 فیصد زندگی کو دے رہے ہوں یا اس کے برعکس (40 فیصد کام اور 60 فیصد زندگی) آپ کو اپنے کام اور زندگی کے درمیان اس توازن کو منتخب اور اس پرعمل کرنا چاہیے۔ 

پیر دن کے 12 بجے کے آس پاس کا وقت، نیا ہفتہ شروع ہوتے ہی کام کے دوسرے دن یہی اوقات واضح طور پر سب سے زیادہ دباﺅ والے ہوتے ہیں۔

آفس اسنیکس کے بارے میں صحت بخش انداز میں سوچیے، بسکٹس اورکیکس کے بجائے، پھل اور اسنیکس کے طور پر کھانے کے قابل سبزیوں کو متعارف کروایئے۔ یہ کھانے کی ہلکی پھلکی صحت بخش چیزیں اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو جسم کے حفاظتی نظام کوطاقت دیتی ہیں، کھانے کی یہ دونوں اشیاء ہی دباﺅ پر قابو پانے اور اسے کم کرنے میں مددگار دیتی ہیں۔

اپنے دفتر کے ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے مشوروں، دلچسپ آفرز اور پروموشنز کے لیے سائن اپ کریں ہمارے نیوز لیٹر کے لیے۔

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو