یو ایف ایس اکیڈمی کیاہے؟

یو ایف ایس اکیڈمی مفت آن لائن شیف ٹریننگ کے ساتھ ایک شیف کلینری پورٹل ہےجو دنیا بھر کے ماہر شیفس اور انٹرنیشنل کلینری انسٹی ٹیوٹ دوبئی کے ساتھ فلمائے اور ترتیب دیئے گئے۔ ہمارے انڈسٹری پروفیشنلز کی ٹیم آپ کو سمجھ داری سے کمپوز کیئے گئے شیف ٹیوٹوریلزاور شیف ٹریننگ مواد کےذریعےآپ کی صلاحیت نکھارنے اور وہ ترکیبیں اور تدابیر بتانے کے لئے منتظر ہیں جو آپ ابھی استعمال کرسکتے ہیں۔ سارا مواد ایچ ڈی ویڈیو فارمیٹ میں ہےتاکہ آپ واضح طور پر دیکھ سکیں کہ شیفس کیا کررہے ہیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی دلچسپ ویڈیوز ہیں تاکہ اپ اسپلٹ شفٹ میں کام کرنے کے باوجود بھی کچھ نیا سیکھ سکیں۔ بنیادی فوڈ سیفٹی سے لے کرایڈوانس عالمی پکوان تک اس میں سب کچھ شامل ہے۔ سب کورسز کا دورانیہ دو منٹ ہے، اس لئے آپ کو وقت کی پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ آپ کا شیڈول مصروف ہے۔ ہم اشتہار شامل نہیں کرتے لیکن صارف کا رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ ہم یہ کورسز صرف شیفس تک محدود رکھنا چاہ رہے ہیں۔ یو ایف ایس اکیڈمی کے ساتھ ہمیشہ سیکھتے رہیں۔

یو ایف ایس اکیڈمی کس قسم کی ٹریننگ فراہم کرتی ہے؟

ہماری ویڈیو لائبریری میں ابتدائی اور ایڈوانسڈ لیول کے شیفس کے لئے ٹریننگز کی بڑی ورائٹی ہے۔ 45سے زائد ٹریننگزسے فائدہ اٹھائیں.

فاونڈیشن ٹریننگ:

  • بنیادی کوکنگ تعارف
  • پریکٹیکل تھیوری اور میتھڈز،
  • تیاری کی تکنیکیں
  • ایڈوانسڈ تیاری کی تکنیکیں
  • کلاسک ڈشز

ایڈوانسڈ ٹریننگ:

  • امریکی پکوان ،
  • ایشیائی پکوان
  • یوروپین پکوان
  • ،مشرق وسطی کے پکوان
  • خصوصی مواقع
  • پلانٹ بیسڈ ڈشز
  • پروٹین ڈشز
  • چائے
  • فرنٹ آف ہاوس
  • بزنس مینجمنٹ
  • ماسٹر کلاس۔ صرف و ایس اکیڈمی ایپ کے لئے مخصوص
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو