اپنے سلاد بار کا انتظام اور اس کی ترتیب کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیے کہ وہ ڈائنرز کے لیے پُر کشش، صاف ستھرا اور کم سے کم خراب اور ضائع ہونے والا ہو۔
ہمارے شیف سلاد بار کی تیاری اور اسے اچھی طرح پیش کرنے کے لیے آپ کے ساتھ اپنی ترکیبیں اور مشورے شیئر کر رہے ہیں۔
کوئی بھی یہ پسند نہیں کرے گا کہ وہ خراب رنگت، باسی اور نمی سے خراب ہوئی حالت والی سلاد کھائے۔
اپنی سلاد بار کی طرف ڈائنرز کی توجہ بڑھانے اور ضائع ہونے والی چیزوں کی مقدار میں کمی کے لیے ان مشوروں پر عمل کیجیے۔
کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہر سلاد بارکا لازمی حصہ سمجھی جاتی ہیں، جیسے ٹماٹر، سلاد کے پتے اور کھیرا۔
اضافی چیزیں شامل کرتے وقت آپ اپنے ہاں آنے والوں کو مد نظر رکھیے کہ آپ اسے کن کے لیے بنا رہے ہیں۔
ڈریسنگز آپ کی سلاد کو بنا دیتی ہیں عام سے خاص اور لذیذ، 5 سے 7 ڈریسنگز میں سے انتخاب کی پیشکش کیجیے جیسے مایو، فرینچ، تھاﺅزنڈ آئی لینڈ، آئل اینڈ وینیگر، اور ساتھ ہی مشورہ بھی کہ کس طرح وہ ان میں سے 2 یا 3 کو آپس میں ملا بھی سکتے ہیں۔۔