افطار کا نمبر 1 مشروب

ایک کامیاب افطار بوفے سے کھانے والے خوش اور مطمئن ہوتے ہیں، مگر بھاری کھانے اور زیادہ کھانے کے بعد یہ کبھی کبھی ناممکن ہوتا ہے۔

زبردست افطار کے بعد کھانے والے پیاس بجھانے والے مشروب چاہتے ہیں ۔ پھلوں کے رس اور روایتی شربت ہر ریسٹورنٹ میں پیش کیے جاتے ہیں، مگر یہ افطار کے بعد طبیعت کو بھاری کر سکتے ہیں ۔ کھانے والے یقیناً ایک ہلکے پھلکے چائے کے کپ کو ضرور پسند کریں گے۔

کھانے والے اب اپنی صحت کا زیادہ خیال رکھتے ہیں  اور رمضان میں چینی سے بھرے ہوئے میٹھے مشروبات پینے سے گریز کرتے ہیں ۔ چائے سے زیادہ غذائیت اور ذائقہ شاید ہی کسی اور مشروب میں ہو۔ فائیٹونیوٹرنٹ اور فلائیوانوئڈ ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں، میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں اور ہاضمے میں مدد کرتے ہیں، چائے کی کچھ اقسام نظام میں آئرن جذب کرنے میں مدد دیتی ہیں اور دل کے امراض سے بچاتی ہیں 

رمضان میں پانی پینے کی اہمیت تو سب کو پتا ہے، چائے 99 فیصد پانی ہے اور ہائیڈریشن میں پانی کا ہی رول ادا کرتی ہے، مگر پانی سے زیادہ مزیدار ہوتی ہے۔ اپنے کھانے والوں کو افطار میں چائے پیش کیجیے تاکہ وہ ذائقے اور ہائیڈریشن کا لطف اٹھا سکیں ۔

تازہ بنی ہوئی ٹھنڈی چائے افطار بوفے میں ایک فرحت بخش آپشن ہے، سوفٹ ڈرنک کے مقابلے میں اس میں کم چینی اور زیادہ غذائیت ہوتی ہے، ٹھنڈی چائے کے ساتھ کئی مشروب بنائے جاسکتے ہیں، جو گرمیوں میں راحت پہنچائیں اور کھانے والوں کو دوبارہ آنے پر مجبور کردیں، ہماری ٹھنڈی چائے کی ریسیپی یہاں دیکھیں !

چائے باقی مشروبات کے مقابلے میں زیادہ فائدے مند ہے ۔ کھانے والوں کو اپنی چائے کی پیشکش اور چائے کے فوائد سے ضرور آگاہ کریں ، ان تدابیر پر عمل کریں

  • مینیو پہ چائے کے کئی ذائقے پیش کر کے کھانے والوں کی توجہ حاصل کریں ۔
  • ہر چائے کی تفصیل اور فوائد ضرور لکھیے، تاکہ کھانے والوں میں چائے پینے کا جوش پیدا ہو اور وہ ان فوائد کی بنا پر چائے پینے کا فیصلہ کریں ۔ہر چائے کی تفصیل اور فوائد ضرور لکھیے، تاکہ کھانے والوں میں چائے پینے کا جوش پیدا ہو اور وہ ان فوائد کی بنا پر چائے پینے کا فیصلہ کریں ۔
  • اسٹاف کو کھانے والوں کو چائے پینے کی تجاویز دینے کے لیے ٹرین کیجیے۔

یادگار رمضان کے لیے کھانے والوں کو غذائیت سے بھرپور، فرحت بخش مشروب پینے کی طرف مائل کیجیے

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو