افطار کے لیے زبردست مینیو ترتیب دیجیے

ایک اچھا مینیو ہم آہنگ ڈش کے ساتھ ترتیب دیا جاتا ہے، تاکہ کھانے کا تجربہ مہمانوں کے لیے یادگار رہے۔

رمضان میں افطار اور کھانے کی ڈیلز اور بوفے مینیو بہت مقبول رہتے ہیں ۔ اس دوران ایک منفرد مینیو آپ کو باقی سب ریسٹورنٹس کے مقابلے میں نمایاں کرے گا۔ اور آپ کی سیل اور منافعے میں اضافہ کرے گا۔ اس طرح کے مینیو کو ترتیب دینے کے لیے کچھ چیزوں کو مدنظر رکھنا پڑے گا۔

تین کورز کے مینیو میں کیا چیزیں شامل ہوں گی ۔ ذائقہ، غذائیت اور مقامی ترجیحات ہر کورز میں اہمیت رکھتی ہیں ۔

ایپٹائزر

ایپٹائزر تین کورز کے مینیو کو خوبصورت شروعات دیتا ہے، یہ کھانے والوں کی بھوک چمکانے میں مدد دیتا ہے۔

ہمارے غلافی کباب ایپٹائزر کے طور پر بہترین ہیں، یہ آسانی سے کھایا جانے والا کباب، قیمے، مایونیز اور سبزیوں کے مرکب ہیں ۔ اور کھانے والوں کو ہمیشہ پسند آتے ہیں ۔ اس ڈش کے بھرپور ذائقے کے علاوہ اس کے بنانے کی قیمت بھی کم ہے۔ صرف 86.56 روپے! غلافی کباب کی تیاری میں صرف 35 منٹ لگتے ہیں ۔

مین ڈش

مین ڈش ہر مینیو کی شان ہوتی ہے۔ مینیو میں یہ ڈش سب سے زیادہ پُرلطف ہوتی ہے ۔

مخملیں ملائمت والی درباری ملائی ہانڈی ہمیشہ پسند کی جاتی ہے۔ اور ان کا دل خوش کردیتی ہے ۔ مغلیائی کھانوں سے لی گئی یہ ترکیب مزے اور غذائیت دونوں میں بھرپور ہے۔ درباری ملائی ہانڈی صرف آدھے گھنٹے میں تیار کی جاسکتی ہے، اور ہر سرونگ کی قیمت 97.65 روپے ہے۔

میٹھا

کھانے والوں کے لیے میٹھی سوغات، کسٹرڈ کنافہ دیکھنے اور کھانے دونوں میں مزیدار ہے۔

اس روایتی میٹھے میں چاشنی اور سویّوں کا امتزاج اس کے ذائقے کو بڑھاتا ہے۔ ہر سرونگ تیار کرنے کی قیمت 62.26 روپے ہے اور تیاری کا وقت 25 منٹ ہے۔ دیسی گھی کے اضافے کے ساتھ کسٹرڈ کنافہ کی غذائیت بھی بڑھ جاتی ہے۔ زعفران اور چاشنی کا اضافہ ایک خوشگوار مہک پیدا کرتی ہے ۔

مشروبات

کوئی بھی تین کورز کا مینیو لذیذ مشروبات کے بغیر ادھورا ہے۔ مہیتو پرفیکٹو، جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے، مین ڈش کا بہترین ساتھی ہے۔ اس کا فرحت بخش مزہ ڈش کے ذائقے کو توازن دیتا ہے اور کھانے کے لطف کو دوبالا کرتا ہے۔ 

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو