رمضان کے لیے تازگی بخش مشروبات
اس ماہ کے موسم میں مقامی تڑکے کے ساتھ لذیذ مشروبات بنائیں
افطار کے اختتام پر پیاس بجھانے والی مشروبات سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔ عموماً مہمان چاہتے ہیں کہ وہ اپنا کھانا میٹھے کے ساتھ ختم کریں، لیکن زیادہ مٹھاس کبھی کبھی ہر کسی کو پسند نہیں آتی۔ ریسیپی میں ہی فلیورز کو بیلنس کرنا سب سے بڑا کمال ہے۔پیش ہیں کچھ آسان ترکیبیں جو آپ اگلی بار کسی موقع پر ٹرائی کر سکتے ہیں۔
لیمن گراس اور لائم کولر
کھانے کے بعد کی تازگی بخش ٹریٹ آپ کے مطمئن ڈائنر کے لیے، اس گرمی کے مشروب کا ایک گھونٹ ہی کسی کو بھانے کے لیے کافی ہے۔ ریسیپی میں شامل ہے چینی، پانی، لیمن گراس اور کنور پروفیشنل لائم سیزننگ، جنہیں ابالنے کو بعد برف کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ کھٹے لائم اور خوشبودار لیمن گراس کا امتزاج ایک کامیاب کومبینیشن ہے۔ ا س کو مستند بنانے کے لیے لیمن گرا س کی ڈنڈی کے اندرونی رِنگز کو باہر کی جانب نکال کے پینے کے اسٹرا کے طرح استعمال کریں۔
منٹ لائم آئسڈ ٹی
منٹ یعنی پودینے کے پتے ایک عام سی ڈرنک کو زندگی اور توانائی سے بھرپور بنانے کا بہترین طریقہ ہے۔ پیاس بجھانے والی یہ موک ٹیل بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ چینی، پانی، کنور پروفیشنل لائم سیزننگ اور باریک کٹے ہوئے پودینے کے پتوں کا ایک سیرپ بنائیں اور پہلے سے بنی ہوئی لپٹن یلو لیبل ٹی میں مکس کرلیں۔ اس طرح ایک ایسی زبردست ٹروپیکل ڈرنک بن جائے گی جس کا ساتھ چائے کا ذرا سے ایسیڈک بیس بہترین طریقے سے دے گا۔
لیچی اینڈ لائم ڈرنک
لیچی سیرپ، کنور پروفیشنل لائم سیزننگ اور بہت سارے لیمن گراس اسٹاکس کا یہ ناقابل یقین حد تک آسان سا ملاپ کھانوں کے بعد گلا صاف کرنے کے لئے بہترین ہے۔ لیچی وٹامن ای کی ایک اچھی سورس ہے۔ لائم بیس کے سیرپ میں ڈوبی ہوئی لیچی، برف کے ساتھ، لائم کی کھٹاس کو بالکل صحیح مقدار میں مٹھاس سے متوازن بناتی ہے تاکہ آ پ پوری گرمیاں اس کا مزا لے سکیں۔ اپنے ڈیکنٹر کو بھرا ہوا رکھیں کیونکہ مہمان بار بار ری فل کرنے کے لئے آئیں گے۔
فروٹ پنچ آئس ٹی
گاڑھے جوس سے ایک ٹروپیکل ماسٹر پیس بنائیے۔ اس ریسیپی کے لئے اورنج سیرپ اور کنور پروفیشنل لائم سیزننگ کو پہلے سے تیار لپٹن یلو لیبل چائے میں ملائیے اور تازہ اورنج سلائزسے اس کی گارنشنگ کرکے ایک اعلیٰ ڈرنک کا مزا لیجئے۔
جنجر لائم فز
یہ مشروب ان لوگوں کے لئے ہے جو صحت کو ترجیح دیتے ہیں۔ ادرک پیٹ پھولنے اور گیس کا عارضی علاج ہے۔ یہ مشروب صرف تین اجزاء سے بنتا ہے یعنی ادرک کا جوس، کنور پروفیشنل لائم سیزننگ پاؤڈر اور شفاف پانی۔ یہ ملاپ ذائقہ اور پیٹ دونوں کے لئے آئیڈیل ہے۔
آپ کیا حاصل کریں گے:
- مفت شیف ٹریننگ تک رسائی
- دنیا بھر کے شیفس کی بہترین ریسیپیز اور ٹپس
- کھانا پکانے کے جدید ترین ٹرینڈز