ہجوم کے لئے کیٹرنگ: بینکوئیٹس اور بوفے کی تیاری کے بہترین طریقے
آسان ٹپس جو آپ کے بینکوئیٹس اوربوفیز کے لئے کمال کرسکتی ہیں
رمضان ڈائنرز کے لیے افطار کے مختلف قسم کے کھانوں کے بھی آپشنز لاتا ہے جبکہ ان کے بجٹ کا بھی انتظام کرتا ہے۔ ہمیں بوفے کی مانگ میں اضافہ نظر آتا ہے جو اس تہوار کی روایت بن چکا ہے۔ زیادہ ڈیمانڈ اور توقعات کا مطلب ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے لئے زیادہ منافع کاموقع ہے۔ البتہ بینکوئیٹس اور بوفیز کی تیاری شیفس کے لئے تھکاوٹ کا باعث ہوسکتے ہیں۔ ان کو ایک بہترین مینوکی پلاننگ کرنی ہوگی، کھانے والوں کی توقعات پر پورا اترنا ہوگااور اس آئیڈیل توازن کا خیال رکھنا ہوگا کہ سرونگ کے لئے کھانا کافی بھی ہو اور غلط اندازوں کے باعث ضائع بھی نہ ہو۔اس لئے ہم نے انڈسٹری کے صف اول کے شیفس سے بات کی اور چار تجاویز کی ایک فہرست تیار کی جس سے بہترین بینکوئیٹس اور بوفیز کی پلاننگ، تیاری اور کامیاب آپریشن میں مدد ملے گی۔
اپنے ڈائنرز کی نقل وحرکت کو پلان کریں
بینکوئیٹس اور بوفیز میں گروپ کی شکل میں نقل و حرکت کافی ہوتی ہے۔ ایک بینکوئیٹ کی سیٹنگ میں آپ کو ان مہمانوں کے بارے میں سوچنا چاہئے جو سروس کے دوران ایک دوسرے سے گھل مل رہے ہوں۔
آپ کو معلوم ہی ہے کہ ڈائنرز فلو ر پر گھوم رہے ہوں گےاور ڈائننگ ایریا کے مختلف بوفے اسٹیشنز سے اپنے پسندیدہ آئٹمز کا انتخاب کررہے ہوں گے۔
آپ کو یہ پلان کرنا ہوگا کہ آپ کے ڈائنرز کیسے نقل و حرکت کریں گے۔ کچھ سوالات کے جواب آپ کو تلاش کرنے ہوں گے مثلاً:
۔ کیابوفے کی لائنز کسی منطقی ترتیب سے حرکت کرتی ہیں؟
۔ کیا ڈائنرزفوڈ ایریاز میں داخل ہوتے یا نکلتے وقت حادثاتی طور پر ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہیں؟
۔ کیا بآسانی نقل و حرکت کے لئے سب کے پاس مناسب جگہ موجود ہے؟
۔ کیا بینکوئیٹس میں سرورز کے پاس ڈائنرز کو سرو کرنے کی مناسب جگہ موجود ہے؟
۔ کیا بیٹھنے کے انتظام کو ڈائنرز اور/یا سروس اسٹاف کی سہولت کے لئے بڑھایا جاسکتا ہے؟
موثر پلاننگ اور مینجمنٹ کے ذریعے سروس سے متعلقہ ممکنہ ایشوز سے بچا جاسکتا ہےاور ڈائنرز کا تجربہ فرسٹ کلاس بنایا جاسکتا ہے۔
ڈرنکس اسٹیشن کو فوڈسیکشن سے الگ رکھیں
بوفیز پر آپ نے ڈرنکس اسٹیشن پر طویل قطاریں دیکھی ہوں گی۔ مشروب کا کپ بھرنے میں وقت لگتا ہے اور قطاریں جلدی لگتی ہیں۔ اس ایشو سے بچنے کے لئے ڈرنکس کو ایک علیحدہ میز پر رکھیں جو کھانے کے سیٹ اپ سے فاصلے پر ہو۔ اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ ڈرنکس کوگلاسز میں نکال کر تیار رکھا جائے تاکہ لوگ آئیں اور بس گلاس اٹھا کے چلے جائیں۔
ایسا ہی مسئلہ بینکوئیٹس پر بھی ہوسکتا ہے۔ مصروفیت کے وقت ، ڈرنکس لے جانے والے سرورز کھانا لے جانے والوں کے راستے میں آسکتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لئے اپنے کچن میں ڈرنکس بنانے کی علیحدہ جگہ سیٹ اپ کریں۔ یہ آسان سا انتظام سرورز کو نقل و حرکت کی آزادی دے گا۔
نیپکنز تک رسائی آسان بنائیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ نیپکنز اچھی تعداد میں دستیاب ہوں اور ان تک رسائی آسان ہو۔ بینکوئیٹ پر سائیڈ سروس ٹیبلز پر اضافی نیپکنزرکھیں جبکہ بوفیز پر، فوڈ اسٹیشنز کے اختتام پر بڑی تعداد میں نیپکنز رکھیں تاکہ مہمانو ں کو اگر کچھ صاف کرنا ہو تو وہ کچھ اضافی نیپکنز لے سکیں۔
جس کاحل نکالنا ضروری
اگر بوفے سیٹ اپ میں کوئی مسئلہ عام ہے{خصوصاً کیٹرنگ لائنز میں} جس کاحل نکالنا ضروری ہے تو وہ ہے کٹلری کوفوڈ اسٹیشن کے آغاز میں رکھنا۔ ایک بے تکلف بوفے سے مستفید ہوتے وقت ڈائنرز سے یہ توقع رکھنا کہ وہ کٹلری کو اپنی پلیٹس میں سنبھال کے رکھیں، بے وجہ ہے۔ ڈائنرز وہاں لذیذ کھانے کا مزا لینے آئے ہیں۔
اس لئے ہماری تجویز ہے کہ ڈائنرز کو کھانے سے پلیٹس بھرنے دی جائیں اور کٹلری کو قطار کے آخر میں سے اٹھانے کا انتظام ہو۔ آپ کے ڈائنرز اور سروس اسٹاف اس سادہ لیکن اہم اقدام کو ضرور سراہیں گے۔
آپ کیا حاصل کریں گے:
- مفت شیف ٹریننگ تک رسائی
- دنیا بھر کے شیفس کی بہترین ریسیپیز اور ٹپس
- کھانا پکانے کے جدید ترین ٹرینڈز