پیٹی پارٹی
پرفیکٹ برگر ایک صحیح بن، ٹاپنگز اور سوسز کا مجموعہ ہےلیکن اگر پیٹی ٹھیک نہ ہو تو آپ کا برگر گوشت کے تمام جوسی مزے سے محروم ہو جائے گا۔
1. گوشت کا انتخاب کریں
عام طور پر، گوشت کا رسیلا پن برقرار رکھنے کے لیے ۲۰/۸۰ کے تناسب سے گوشت میں چربی کا استعمال کیا جاتا ہے ، اگر اسے درمیانہ پکایا گیا ہو۔چک ایک پرفیکٹ کٹ ہے مگر آپ مختلف کٹس استعمال کر سکتے ہیں جیسے کہ فئیٹیر رِب یا جیلٹنیس شنک اور اس کے علاوہ بریِڈ کٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ گراس-فیڈ انگس بھی ایک اچھا انتخاب ہے ۔
2.قیما خود پیسیں
گھر پر پیسا جانے والے گو شت کا برگر بہترین ہے ۔ درمیانی بلیڈ کا استعمال کریں اور ۸ ملی میٹر پر پیس کر گوشت کی صحیح ساخت حاصل کریں۔ نمک کے ساتھ ہلکی سی سیزنیگ کریں اس گو شت کی ساخت میں تبدیل ہو کر بہتر ہو جائے گی۔اضافی ذائقے کے لیے، سیزنینگ شامل کریں جیسے کنور پروفیشنل چکن پاوڈر یا کنور پروفیشنل ڈیمی گلیس
3. پیٹی کو شکل دیں
اوسطاً ۱۷۰ گرام (۳/۱ پاونڈ) گوشت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنی برگر پیٹی بنائیں۔ایک معیاری برگر پیٹی بنانے کے لیے ۲ سینٹی میٹر (۴/۳ انچ) کی چوڑائی درکار ہوتی ہے اس طرح بھی آپ گوشت کو درمیانہ پکا سکتے ہیں۔ اوپر ایک کم گہرا سوراخ کرلیں تاکہ اوور پلمپنگ نہ ہو۔
4. گِرل تیار کریں
اب برگر پیٹیز پر اچھی طرح نمک اور کالی مرچیں لگائیں ۔ تر جیحاًچارکول گِرل کا استعمال کریں اور اُسے زیادہ درجہِ حرارت پر گرم کریں۔ تیل گرل پر لگائیں برگر پیٹی پرنہیں۔
5.گرلنگ
اپنے برگروں کو اسٹیک کی طر ح گرم کریں ، پہلے تیز آنچ پر تلیں اور پھر ۴-۳ منٹ کے لیے کم درجہ ِ حرارت پر مزید پکائیں۔ صرف ایک بار پلٹیں ۔نہ دبائیں نہ ہی چپٹا کریں۔ تھر مامیٹر سے اس کی جانچ کریں ، اس کا درجہِ حرارت ۶۰ ڈگری سینٹی گریڈ آنا چاہیئے ۔
6.چیز شامل کریں
پیٹی پلٹنے کے ایک منٹ بعد اس میں چیز شامل کریں ۔ اسے سلمینڈر گرل کے نیچے رکھیں یا ڈھک دیں اور پکانا جاری رکھیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی پسند کی چیز یکساں طور پر پگھلنے کے بعد اس میں اچھی طرح شامل ہو نے کے لیے تیار ہو ۔ گریٹ یا سلائس چیز، کرمبل سافٹ چیز جیسے چیور یا فیٹا ۔