۶ طریقوں سے اپنے ریسٹورنٹ میں 'اسٹیلتھ ہیلتھ' کارآمد بنائیں

1. سبزیوں کو فوقیت دیں

خوب صورت سبزیوں کا مجموعہ


پ اپنے کھانوں میں سبزیوں کی مقدار بڑھا سکتے ہیں یا پھر ان کو اپنے کھانوں کا مرکز بنا سکتے ہیں۔ ایگ پلانٹ، پورٹوبیلو مشرومز اور بہت سی جڑ والی سبزیاں اپنے مزے کی وجہ سے اپنے آپ میں ایک پوری ڈش بن سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ گوشت کی مقدار کم کر کے ریسٹورنٹ کا پیسہ بھی بچا سکتے ہیں۔ اس بات کا دھیان رکھیے گا کہ آپ کے مینیو کی تفصِل بڑے بولڈ فلیورز کی عکاسی کرے۔

2. پروٹین کو بدلیں 

پروٹین کو بدلیں


اپنے کھانوں میں گوشت کی مقدار کم کرنے کی کوشش کریں۔ دی کلینری انسٹیٹِوٹ آف امریکا اس کام کو 'دی پروٹین فلپ' پکارتا ہے۔ گوشت کے استعمال کو ترک کرنا نہ صرف غذائی اعتبار سے فائدہ مند ہے بلکہ ہماری زمین کی پائداری کے لیے بھی مفید ہے۔ پلانٹ بیسڈ میٹ الٹرنیٹوز کے بارے میں مزید پڑھیے۔ 

3. خفیہ رہیے

زوکینی پاستا


اپنے سوسز یا سوپ میں صحت مند اضافوں جیسے کہ پالک کو چھپانے سے مت ڈریں۔ آپ اپنے لیے بہتر اجزاء کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں جیسے کہ سبزیوں کے نوڈلز پاستا کے لیے یا ریپس کے لیے ٹورٹیلاز کے بجائے سلاد کے پتے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے کھانوں میں نمک کی مقدار کم کرنے کے لیے بھی بہت سے قدرتی اجزاء میسر ہیں جنہیں استعمال کیا جا سکتا ہے

4. سوپر کھانے پیش کریں 

سپر فوڈ کا باؤل


ایسے کسٹمرز کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے جو فنکشنل کھانے پسند کرتے ہیں۔ ۲۰۱۱ اور ۲۰۱۵ کے درمیان عالمی طور پر ۲۰۲٪ تک کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے ایسی کھانے پینے کی اشیاء میں جن کے نام میں 'سوپر فوڈ'، 'سوپر فروٹ' اور 'سوپر گرین' جیسے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ آپ اس رجحان کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ایسے اجزاء جیسے کے کنوا، بلیو بیریز، کیل، سیلمن، چیا سیڈس، گرین ٹی، بروکلی اور مختلف بینز کو اپنے کھانوں میں شامل کر کے مزید صحت بخش کھانے پیش کر سکتے ہیں۔ 

5. بولڈ بنیں   

کورین کمچی پیش کی ہوئی

بولڈ اور لطف اندوز فلیورز کوجو صحت بخش بھی ہوں، کھانوں میں شامل کر کے اپنے کسٹمرز کو آمادہ کریں۔ مثال کے طور پر ساتے ہوئے کٹے ہوئے کوریزو کی چھوٹی سی مقدار کسی کو بھی کیل کا گرویدہ بنا سکتی ہے۔

پ جدید نسل کے ٹرینڈز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی فلیورز اور روایتی طریقوں کو استعمال کر کے گہرے فلیورز اور سبزیوں پر مشتمل ڈشز پیش کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کورین کمچی کو یہ لیجیے – آپ کی سبزیوں کے  ذخیرے میں وہ ہر چیز موجود ہوگی جس سے یہ جدید، سادہ، روایتی کورین ڈش تیار کی جا سکتی ہے۔

6. پریزینٹشن پر توجہ دیں

خوب صورت سبزیاں پیش کی ہوئی

 

اب سے کم مقدار میں کھانا اور زیادہ مقدار میں اور زیادہ صحت بخش سائڈز پیش کریں۔ اپنی تخلیقی صلاحیت جگائیں اور اپنے سائڈز کو مین ڈش کے طور پر پیش کریں بجائے اس کے کہ اس کے بارے میں بعد میں سوچا جائے۔ جو پلیٹس آپ استعمال کریں ان کو ضرور یاد رکھیں۔ پلیٹ کے سائز اور شکل کے حساب سے اس میں کھانے کی مقدار کو متوازن رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ ڈنر تسلی بخش ہو۔ 

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو