کچن میں ذاتی حفظانِ صحت کی حفاظتی ٹپس
کچن میں اپنے اسٹاف کے ذاتی حفظانِ صحت اور کھانے کی کوالٹی اسٹینڈرڈ کو یقینی بنانے کے طریقے
ذاتی حفظانِ صحت
ذاتی حفظانِ صحت اکثر فوڈ پوئزننگ کے کیسس کی وجہ بنتے ہیں۔ پھر بھی اکثر فوڈ سیفٹی کے معاملے میں اس کو فوقیت نہیں دی جاتی۔ اپنے کچن اسٹاف کے ذاتی حفظانِ صحت کی جانچ نہایت اہم ہے تاکہ کھانے کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔ آئیے پہلے جانتے ہیں کہ آپ کے اسٹاف کو کیا پہننا چاہیے۔
لباس
- یونیفارم۔ روزانہ صاف یونیفارم پہنیں اور صرف کام کی جگہ پر پہنیں
- ایپرن۔ الگ الگ تیاری کے اسٹیشنز پر الگ ایپرن پہنیں (مثلاً سی فوڈ اور سبزیاں)
- دستانے۔ کچے اور پکے ہوئے کھانے کو ہاتھ لگاتے وقت ڈسپوزبل دستانے پہنیں اور انہیں باقاعدگی سے تبدیل کرتے رہیں
- جوتے۔ صرف پھسلنے سے محفوظ اور مکمل ڈھانپنے والے جوتے پہنیں
- ٹوپی - کھانے میں بالوں کے گرنے سے بچنے کے لئے ہر روز صاف ستھری ٹوپیاں پہنیں
- جواہرات - ہاتھوں اور انگلیوں پر سارے زیورات کو ہٹا دیں
- ماسک - کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران باورچی خانے میں ہر روز ایک صاف ماسک پہنیں
حفظانِ صحت کے طریقے
درست لباس کے علاوہ بھی چند آسان باتیں ہیں جن کا کھانے کی کوالٹی اور حفظانِ صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ ہم یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ روزانہ صبح جانچ کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آپ کا اسٹاف ذاتی حفظانِ صحت کے اصولوں کی پابندی کر رہا ہے
-
کریں نہیں کریں اپنے ناخن چھوٹے اور صاف رکھنا کھانے پرچھینکنا اپنے بالوں اور ڈاڑھی کو صاف ستھرا رکھنا، لمبے بالوں کو باندھ کے رکھنا چاہیے پکاتے یا پیش کرتے وقت اپنے جسم پر خارش کرنا ہاتھوں کو بار بار اور اچھی طرح صابن سے دھونا اپنے چہرے یا ناک کو کندھے سے رگڑنا صاف جگہ پر کام کرنا اپنی انگلیوں سے اپنے کان صاف کرنا پکے ہوئے اور کچے کھانوں کے لیے پلاسٹک کے الگ چوپنگ بورڈ اور چھریاں استعمال کرنا ہاتھوں سے پسینہ صاف کرنا زیورات پہننا بیماری میں کام پر آنا
کچن میں حفاظتی ٹپس
کھانے کے اوقات میں مصروفیت بڑھ جاتی ہے، اور ایسے وقت میں آپ نہیں چاہیں گے کہ کچن میں کوئی زخمی ہو۔ پیش ہیں چند طریقے جن سے آپ ایسا کوئی بھی حادثہ ہونے کے خدشے سے بچ سکتے ہیں
- جلد بازی سے گریز کریں:کچن میں جلد بازی یا اِدھر اُدھر بھاگنے سے گریز کریں۔ جب اپنے ڈائنرز کو وقت کا خیال رکھتے ہوئے سرو کرنا ہو تو پرسکون رہنے سے آپ جلدی اس کام کو انجام دے سکتے ہیں اور غیر ضروری حادثات سے بھی بچ سکتے ہیں
- چولھے پر ہمیشہ نظر رکھیں: چولھے کو کبھی بھی نظر انداز مت کریں۔ خالی جلتی ہوئی آگ کبھی بھی پورے کچن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
- گیس کے ساتھ احتیاط برتیں: جس وقت چولھا استعمال میں نہ ہو اس وقت گیس بند کر دیں تاکہ کسی قسم کی آگ یا دھماکے کا خدشہ نہ ہو
- خطرناک چیزوں کو حفاظت سے رکھیں: تیز دھار یا گرم چیزوں کو کھلے یا چھپے کونوں میں نہ رکھیں۔ کھانے کے اوقات میں کچن اسٹاف ان خطرناک چیزوں سے بے خبر ہو سکتا ہے۔ ایسی چیزوں کو محفوظ جگہ پر رکھیں۔
- صحیح اوزار استعمال کریں: مطلوبہ مقصد کے مطابق صحیح سازوسامان اور برتن استعمال کریں
- ابتدائی طبی امداد کابکس اپنے پاس رکھیں: ہمیشہ ابتدائی طبی امداد کا بکس اور آگ بجھانے کا آلہ پہنچ میں رکھیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دونوں کے استعمال کی معیاد ختم نہ ہو
کچن میں صرف شیف نہیں بلکہ ہر کسی کو اپنا کردار نبھانا چاہیے۔ ہوشیار رہنے اور نظم و ظبط قائم رکھنے سے نہ صرف حادثات سے بچا جا سکتا ہے بلکہ ساتھ کام کرنے والوں کی بھی جان بچ سکتی ہے۔
آپ کیا حاصل کریں گے:
- مفت شیف ٹریننگ تک رسائی
- دنیا بھر کے شیفس کی بہترین ریسیپیز اور ٹپس
- کھانا پکانے کے جدید ترین ٹرینڈز