اپنے اور اپنے اسٹاف کی سپورٹ
ان مشکل حالات میں بہت اہم ہے کہ آپ خود کو اور اپنے اسٹاف کو ذہنی اور جسمانی طور پر چیک کرتے رہیں
یہ اندازہ لگانا تو مشکل ہے کہ ریسٹورینٹس، کیفے اور کلب طویل مدتی بنیاد پر کس حد تک متاثر ہوں گے، لیکن ایک مالک، مینجر یا ایگزیکٹیو شیف کے طور پر آپ کم وقت کے لئے بڑا تاثر چھوڑ سکتے ہیں۔ مالکان، اسٹاف، سپلائیرز اور فارمرز کے لئے ابھی مشکلات ہیں لیکن آپ کاآج کا رد عمل آپ کے مستقبل کا عکاس ہوگا
ایک سینئر اسٹاف ممبر ہونے کے ناتے آپ اس وقت کافی تناؤ اور اعصابی دباؤ محسوس کررہے ہوں گے۔ اسٹاف کی ضروریات پوری ہونا بے حد ضروری تو ہے لیکن آپ کو بھی ان کا بھلا سوچنے کے لئے صحیح ذہنی کیفیت میں آنا پڑے گا اور اس بحران میں اپنا بھی خیال رکھنا پڑے گا
- قابل بھروسہ میڈیا ذرائع یا اتھارٹیز کی مدد سے خود کو باخبر رکھیں۔ سوشل میڈیا آپ کو بھٹکا سکتا ہے اگر آپ ایک مثبت پیشہ ورانہ یا ذاتی کمیونٹی کے ممبر نہیں ہیں
- روزانہ کچھ وقت نکال کے جسمانی ورزش کا روٹین بنائیں تاکہ ہارمونز کی صحت مند سپلائی آپ کا اچھا موڈ برقرار رکھے
- ذہنی طور پر حاضر رہنے کی مشق بھی کریں تاکہ فیصلہ کرنے کی غیر یقینی صورت حال سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔ درج ذیل آزمائیں
- اپنی سانس پر توجہ مرکوز رکھیں
- دھیان دیں۔ مصروف دنیا میں رک کے چیزوں کو نوٹس کرنا مشکل ہے
- خاص لمحوں کو انجوائے کریں۔ آپ کے ہر عمل کے ساتھ ایک قابل قبول اور سمجھدار آگاہی وابستہ ہونی چاہئے
- اپنے ساتھ اپنے کسی خاص دوست کی طرح برتاؤ کریں
آپ اپنے اسٹاف کے ساتھ کافی وقت بھی گزار چکے ہیں اور سرمایہ کاری بھی کرچکے ہیں، یہ سب آپ ضائع کرنا نہیں چا ہیں گے۔ تو آپ ان کی حوصلہ افزائی کرکے ان کا اعتماد کیسے جیتیں گے اگر مستقبل قریب میں کوئی ملازمت نظر نہ آئے؟
- بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ان سے بات چیت کرتے رہیں۔ اگر ان کو الوداع کہنا ہو تو یقین دلائیں کہ حالات نارمل ہوتے ہی آپ ان کو واپس ملازمت پہ رکھ لیں گے۔ ان سے ہر دوہفتے بعد رابطہ کرکے خیریت پوچھیں اور یاد کراتے رہیں کہ آپ بھی ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا انتظار کررہے ہیں
- سب کی پہنچ میں رہ. تمام اسٹاف کے پاس آپ کا نمبر ہونا چاہئے اور آپ کے پاس ان سب کا، چاہے ایک گروپ ٹیکسٹ میں چیک ان کے لئے ہی کیوں نہ ہو۔ ایک گروپ چیٹ بنائیں جہاں سب رابطے میں رہیں اور ایک دوسرے کو ان مشکل حالات میں سپورٹ کرتے رہیںں
- ۔ایک عارضی ملازمت کے ذریعے اخراجات پورے کرنے کی کوشش میں ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ آج کل ملازمت ملنا شاید آسان نہ ہو لیکن کچھ انڈسٹریز ممکن ہے کہ عارضی اسٹاف ڈھونڈ رہی ہوں جیسے فوڈ ڈیلیوری بزنس یا معمر افراد کی سپورٹ کے کچن۔ لازمی نوعیت کے کاروبار جن کاکھلا رہنا ضروری ہے، جیسے فوڈ ریٹیلرز اسٹاف کی بیماری یا ڈیمانڈ زیادہ ہوجانے کے باعث اضافی پریشر میں ہوں گے
- اپنے اسٹاف کو آن لائن ریسورسز کی طرف گائیڈ کریں جہاں سے وہ ان مشکل حالات میں ضروری معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر وہ کسی ملازمت تلاش کرنے والی ایجنسی جیسے kp.eezor کے ساتھ رجسٹر ہونا چاہیں تو کوشش کریں کہ ان کے پاس ملازمت کی درست تفصیلات ہوں۔ آپ اپنے ملازمین کے لئے مالی امداد بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ حکومت پاکستان کے اقدامات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ اپنے صوبے یا علاقے میں مالی امداد کے ذرائع تک پہنچنے میں ان کی مدد کرسکتے ہیں۔
آپ کیا حاصل کریں گے:
- مفت شیف ٹریننگ تک رسائی
- دنیا بھر کے شیفس کی بہترین ریسیپیز اور ٹپس
- کھانا پکانے کے جدید ترین ٹرینڈز