منافع کے حساب کتاب کی بنیادی باتیں

سیلز کا بڑھنے کا مطلب ضروری نہیں کہ منافع میں اضافہ بھی ہو! بہترین منافع کے لئے لاگت اور آمدنی کا تخمینہ اس طرح لگائیں:

 

محدود لاگت کیا ہے؟


محدود لاگت پیداوار یا صلاحیت کے بڑھنے کی صورت میں بڑھنے والی لاگت ہے۔  ابتدائی محدودلاگت عام طورپرزیادہ ہوتی ہے کیونکہ آپ کے بنیادی عبوری اخراجات اورلیبر کی لاگت آرڈر کی کم مقدارکے ساتھ شیئر ہوتی ہے۔

آرڈر کی مقدار بڑھنے کے ساتھ ، فکسڈ لاگت جیسے عبوری اخراجات اور لیبر کی لاگت پروڈکٹ کی زیادہ مقدار پر تقسیم ہوجاتی ہے اور آپ کی محدود لاگت کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

 تاہم آپ کے پروڈکشن کی سطح ایک ایسے اہم مقام پر پہنچ جائے گی جہاں نئی سرمایہ کاری درکارہو۔ مثلاً آپ کوزیادہ لوگوں کی، زیادہ سامان کی یا نئے کچن کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاکہ زیادہ مقدار میں پیداوار ہوسکے۔ اس مقام پرآپ کی محدود لاگت بڑھ جائے گی۔ اس لئے ضروری ہپے کہ آپ اپنی پیداوار کی سطح وہاں برقرار رکھیں جہاں آمدنی سب سے زیادہ ہو اور آپ کی محدود لاگت آپ کی آمدنی میں اضافے سے کم ہو۔ اس سطح پر منافع سب سے زیادہ ہوگا۔

 

کل آمدنی کیا ہے؟

کل آمدنی کا مقصد آپ کی کل سیلزہے۔ یہ وہ آمدنی ہے جو ڈشز کی ایک مخصوص تعداد کی فروخت سے حاصل ہو۔ 


محدود آمدنی کیا ہے؟

محدود آمدنی وہ ہے جو آخری یونٹ کی فروخت سے حاصل ہو۔ مثلاً اگر 100 چکن رائس سیٹ بیچ کر 500 روپے حاصل ہوں اور 101 چکن رائس سیٹ بیچنے سے 505 روپے حاصل ہوں توآپ کی محدود آمدنی 5 روپے ہے۔ اس کا حساب کل آمدنی میں تبدیلی  کو تعداد میں تبدیلی پر تقسیم کرکے لگایا جاسکتا ہے۔  

 

اوسط کل لاگت کیا ہے

اوسط کل لاگت یا اوسط لاگت جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ، وہ لاگت ہے کسی بھی پروڈکٹ کے ایک یونٹ کی پیداوار میں لگتی ہے۔ یہ محدود لاگت سے مختلف ہے جو فی یونٹ پیداواری لاگت میں آخری یونٹ کے حساب سے کی گئی تبدیلی ہے۔
 

اصطلاحات کا استعمال

یہ ضروری ہے کہ اوپر دی گئی اصطلاحات کو جان لیا جائے تاکہ سادہ معاشی نظریات سمجھنے میں آسانی ہوجن کے ذریعے پروفیشنلز زیادہ سے زیادہ منافع کے لئے بہترین قیمت کا تعین کرتے ہیں۔  اس مثال سے شروع کرتے ہیں:

منافع    محدودلاگت   اوسط کل لاگت        کل لاگت    محدود آمدنی   محدودآمدنی   کل آمدنی   تعدادفروخت                    

 

 

 

 

 

 

منافع بڑھانے کے لئے آپریٹزکو اس مقدار میں پیداوار کرنی چاہئے جہاں:

محدود لاگت = محدود آمدنی

جب محدود لاگت محدود آمدنی سے زیادہ ہوتو ایک اضافی یونٹ کی پیداواری لاگت اضافی آمدنی سے زیادہ ہوگی۔ مثلا:

اگرریسٹورنٹ 105 چکن رائس سیٹس بیچتا ہے تو اس کی محدود لاگت یعنی 1.39 روپے اس کی محدود آمدنی یعنی 5 روپے سے بہت کم ہوگی۔ اس پیداواری ریٹ پر اس کی کل آمدنی 525 روپے ہے جبہ کل لاگت 450 روپے ہے۔ گویا اس کا منافع 75 روپے ہے۔

البتہ اگر وہ 282 چکن رائس سیٹس بیچتا ہے تو اس کی محدود لاگت یعنی 4.88 روپےاس کی محدود آمدنی کے تقریباً برابر ہے ۔ اس پیداواری ریٹ پر اس کی کل آمدنی  1410 روپے ہے، اس کی لاگت 1100 روپے ہے اورمنافع 310 روپے ہے۔

 

 

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو