اجزاء

+

فِلنگ بنانے کے لیے:

آٹا بنانے کے لیے


یہ خستہ کچوری ذائقے سے بھرپور اور بنانے میں آسان ہے نیچے لکھی ترکیب دیکھیں!

...

تیاری

  1. فِلنگ بنانے کے لیے:

    • تیل پین میں گرم کیجیے.
    • پیاز اور لہسن کو 2 منٹ تک تیل میں چمچ سے پکائیں۔
    • ثابت دھنیے اور سونف کو پیس کر پیاز میں ملا دیں۔
    • مرغی، زیرہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، کالا نمک اور کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر اچھی طرح باقی اجزا میں ملا دیں۔
    • چمچ سے مرغی کو مکمل طور سے پکائیں۔
    • کنور پروفیشنل چلی گارلک سوس ملا کے.
    • مرغی کو علیحدہ ڈش میں ڈال دیں اور ٹھنڈا کریں۔
    • ٹھنڈا ہونے پر ہرا دھنیہ اور چیز ملائیے۔
  2. آٹا بنانے کے لیے

    • کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر اور سوڈا بائیکاربونیٹ کو میدے میں اچھی طرح ملائیے.
    • تیل ڈالیے اور ملائیے ۔
    • پانی کی مدد سے میدے کو گوندھ لیجیے.
    • گندھے ہوئے میدے کے برابر حصے کر لیجیے.
    • ہر حصے کو ایک چھوٹی پوری کی شکل دے دیں، پوری کے کناروں کو نسبتاً پتلا رکھیں۔
  3. کچوری بنانے کے لیے:

    • فِلنگ کا کچھ حصہ ہر پوری کے بیچ میں رکھیے، اور کناروں کو ملا کے پوری کو گول شکل دے دیں۔
    • ہلکے ہاتھ سے دبائیے۔
    • 5 سے 7 منٹ تک چھوڑ دیں۔ پھر پوری کی شکل میں بیل دیں۔
    • تیل کو پین میں گرم کیجیے اور کچوریوں کو سنہرا ہونے تک فرائی کیجیے۔
    • زیادہ تیل بہا کے کچوریوں کو کاغذ پہ رکھیے۔
    • اور گرما گرم سوس کے ساتھ پیش کیجیے.
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو