اجزاء

+

چکن کی تیاری:

چاولوں کی تیاری:

ساس:

  • مرچ، پیسٹ 50.0 g
  • سویا ساس 100.0 ml
  • رائس ونیگر 40.0 ml
  • بھوری چینی 70.0 g
  • انار کا رس 100.0 ml

ڈش کی تکمیل:

  • بروکلی، ٹکڑے کئے ہوئے 500.0 g
  • مشروم، قتلے 700.0 g
  • انار دانہ 300.0 g
  • تِل، بھُنے ہوئے 150.0 g
  • ادرک جولین کٹ 100.0 g

ایشیائی فیوژن کھانے ہر روز مزید مشہور ہوتے جارہے ہیں، خاص طور پر نوجوانوں میں جو نئے ذائقوں کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔ بروکلی، چکن اور مشروم کے ساتھ، یہ چائنیز سے ماخوذ اسٹر فرائی ڈش آسان ہے لیکن کچھ تبدیلیوں کے ساتھ، جیسے اناردانہ کے بیج اور رس۔ اس کی ساس میٹھے کے ساتھ تیکھی اور طاقتور ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ یہ ڈش آپ کے تمام حواسوں کو اجاگر کردے۔

...

تیاری

  1. چکن کی تیاری:

    • مرغی کو بائٹ سائز کیوبز میں کاٹ لیں اور تھوڑے سے تِل کے تیل، رفحان کارن آئل اور چکن کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر کے ساتھ 12 گھنٹوں کے لئے میرینیٹ کریں۔
    • میرینیٹ کرنے کے بعد کنور پروفیشنل بیٹر مکس چھڑکیں۔
    • ایک واک میں تھوڑا سا تیل ڈال کر مرغی کے ٹکڑوں کو پکالیں۔ بعد میں استعمال کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
  2. چاولوں کی تیاری:

    • ایک بڑے برتن میں تھوڑا تیل، پیاز اور دُھلے چاول شامل کریں۔ چاولوں کو پیاز کے ساتھ 2 منٹ کے لئے ٹوسٹ کریں۔
    • لہسن، ادرک شامل کریں اور کچھ منٹ اور ساتے کریں۔
    • پانی میں کنور پروفیشنل چکن سوپ اسٹاک گھول لیں اور چاولوں میں شامل کریں۔
    • چاولوں کو 15 منٹ کے لئے پکائیں اور بھاپ دیں۔
  3. ساس:

    • تمام اجزاء کو یکجاں کرلیں اور ڈش کو تکمیل دینے تک ایک طرف رکھ دیں۔
  4. ڈش کی تکمیل:

    • ایک واک میں تھوڑا سا تیل ڈال کر بروکلی اور مشروم اِسٹر فرائی کرلیں۔
    • مرغی اور پکے ہوئے چاول شامل کریں۔
    • ساس شامل کریں اور تمام اِسٹر فرائی کیے ہوئے اجزاء کو ملالیں۔
    • پیش کرنے سے پہلے تِل اور اناردانہ ملالیں۔
    • جولیئن ادرک کے ساتھ گارنش کریں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو