سی فوڈ پین کیک ریسپی

اجزاء

+

بھرائی کی تیاری:

  • سی فوڈ کی مختلف اقسام (اسکویڈ، جھینگے، یکساں سائز میں کاٹے گئے: درمیانی سائز کے جھینگے جتنے) 1.0 kg
  • ثابت ہری پیاز 1.0 kg
  • لال مرچیں، کٹی ہوئی 5.0 pc
  • ہری مرچیں، کٹی ہوئی 5.0 pc
  • تِل کا تیل 30.0 ml

پین کیک بیٹر کی تیاری:

  • کوریئن پین کیک مکس 1.2 kg
  • انڈے 5.0 pc
  • لہسن کے جوے، باریک کٹے ہوئے 20.0 g
  • ادرک، باریک کٹی ہوئی 15.0 g

ایک حصہ آملیٹ، ایک حصہ پین کیک: سی فوڈ اور ہری پیاز سے بھرپور یہ ایک کوریئن کلاسک ڈش ہے۔

...

تیاری

  1. بھرائی کی تیاری:

    • اضافی پانی چھان کر سی فوڈ، ہری پیاز اور مرچوں کو کاٹ کر تیار کریں (گیلے اجزاء پاجون کو نرم بنا دینگے)۔  سی فوڈ کو تِل کے تیل کے ساتھ ملائیں۔
  2. پین کیک بیٹر کی تیاری:

    • ایک بڑی کٹوری میں پین کیک مکس کو 900 ملی لیٹر برف والے پانی اور انڈوں کے ساتھ ملائیں۔ تھوڑا مزید پانی شامل کریں جب تک کہ بیٹر تھوڑا گاڑھا رہے لیکن اب بھی بہتا ہوا ہو (کُرکُرے پاجون کے لئے، بیٹر نسبتاً پتلا ہونا چاہئے)۔ سی فوڈ کا 3/2 حصہ اس میں ملائیں۔
  3. ڈش کی تکمیل:

    • ایک نان اسٹک پین میں 2 سے 3 چائے کے چمچ تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ مرکب کے آدھے حصے کو پین میں ڈالیں اور پتلی گول شکل میں یکساں طور پر پھیلائیں۔ 
    • ہری پیاز کو بیٹر کے اوپر قطاروں میں رکھیں اور بقیہ میں سے آدھا سی فوڈ اور حسبِ ضرورت مرچوں کے چند ٹکڑے شامل کریں۔
    • نِچلا حصہ سنہرا بھورا ہونے تک پکائیں، تقریباً  4-3 منٹ اور پھر تقریباً 3-2 چمچ مزید تیل شامل کرتے ہوئے پلٹ لیں۔ پین کیک کو خستہ کرنے کے لئے آنچ کو درمیانی سے تھوڑا تیز کردیں۔
    • اسے کسی چپٹے چمچ سے نیچے دبائیں اور مزید 4-3 منٹ پکائیں۔ بقیہ بیٹر اور اجزاء سے یہ عمل دوبارہ دُھرائیں۔ پین سے گرم گرم اُتار کر ڈِپ ساس کے ساتھ پیش کریں۔
    • یہ ایک منٹ میں تیار ہونے والی بہترین ڈش ہے۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو