بیف اسٹیو مکئی کے ڈمپلنگ کے سا تھ ریسپی

اجزاء

+

بیف اسٹیو:

چیڈر ڈمپلنگ:

  • میدہ 200.0 g
  • لہسن، پاؤڈر 20.0 g
  • کدو کش کی ہوئی چیڈر چیز 200.0 g
  • ویجی مکھن (شارٹیننگ) 100.0 g
  • دودھ 160.0 ml
  • پارسلے، پتلی کٹی ہوئی 20.0 g
  • مشروم کٹا ہوا 100.0 g

پروفیشنل شیفس کے لیے بنائ ہوئ بیف اسٹیو مکئی کے ڈمپلنگ کے سا تھ کی ترکیب ملاحظہ کریں: آسان ہدایات، ماہرانہ اجزاء کی فہرست، شیف کی تیاری کے راز. اس ریسیپی کو ان اجزاء کے ساتھ مہارت سے تیار کریں: رفحان کارن آئل، کنور پروفیشنل ڈیمی گلیس اور کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر.

...

تیاری

  1. بیف اسٹیو:

    • ایک ساس پین میں رفحان کورن آئل درمیانی آنچ پر گرم کریں، اور بیف کے مربع کی شکل میں کٹے ٹکڑے ڈال کر تلیں، یہاں تک کہ بیف تمام اطراف سے سنہرا ہو جائے۔ بیف کے ٹکڑوں کو پین سے نکال کر ایک طرف رکھ لیں۔
    • اسی پین میں پیاز، سیلری (Celery) اور گا جر شامل کر کے تلیں، یہاں تک کہ وہ نرم اور خوشبو دار ہو جائیں۔ اگر ضرورت ہو تو تھو ڑا سا تیل شامل کر لیں۔
    • لہسن ڈال کر مزید 30 سیکنڈ کے لیے تلیں۔  ٹماٹر پیسٹ ڈال کر ملائیں۔
    • کنور پروفیشنل ڈیمی گلیس، پانی، کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر، ٹماٹرکا پیسٹ اور ورسٹرشائرسوس (Worcestershire Sauce) شامل کر کے اُبال آنے دیں، لکڑی کے چمچ سے ہلائیں۔
    • بیف کے ٹکڑے واپس پین میں ڈالیں۔ پھر تیز پتہ، ثابت دارچینی اور تهائم (Thyme) شامل کریں۔
    • آنچ ہلکی کر کے ڈھانک دیں اورڈیڑھ گھنٹے تک پکائیں۔ آلو شامل کر کے مزیدآدھا گھنٹہ یا سبزیاں نرم ہوجانے تک پکائیں۔
    • تیز پتہ اور تهائم کی ڈنڈیاں نکال دیں۔ اگر اسٹیو ابھی بھی پتلا ہو تو تھوڑا سا کنور پروفیشنل ڈیمی گلیس شامل کر دیں اور وقفے وقفے سے ہلاتے رہیں۔ مزید 10 منٹ پکائیں۔
  2. چیڈر ڈمپلنگ:

    • ایک درمیانے پیالے میں میدہ اور لہسن کا پاؤڈر ملا لیں۔ شارٹیننگ کو موٹا موٹا (کھردرا) کاٹ لیں۔ چیڈر چیز ملائیں پھر دودھ شامل کر کے ملائیں یہاں تک کہ تمام خشک اجزا تر ہو جائیں۔
    • آٹے سے چھوٹے چھوٹے بالز بنائیں اور درمیان میں پھیلنے کی جگہ چھوڑتے ہوئے ان کو اسٹیو کی اوپر رکھیں۔ پکنے کے دوران یہ کافی بڑے ہو جاتے ہیں۔ اسٹیو کو ڈھانپے بغیر اوون میں رکھیں اور ڈمپلنگ کے سنہری ہوجانے یا پک جانے تک بیک کریں یعنی تقریبا 30 سے 40 منٹ۔
    • اسٹیو کو پارسلے سے سجائیں اور پیش کریں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو