اجزاء

+

بھنڈی ٹماٹر مصالحہ:


پروفیشنل شیفس کے لیے بنائ ہوئ بھنڈی ٹماٹر مصالحہ کی ترکیب ملاحظہ کریں: آسان ہدایات، ماہرانہ اجزاء کی فہرست، شیف کی تیاری کے راز. اس ریسیپی کو ان اجزاء کے ساتھ مہارت سے تیار کریں: رفحان کورن آئل اور کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر.

...

تیاری

  1. بھنڈی ٹماٹر مصالحہ:

    • بھنڈی کو دھوکر سوکھالیں اور دونوں سرے کاٹ کر ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
    • کڑاہی میں رفحان کورن آئل گرم کر کے بھنڈی کو بھونیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری اور نرم ہو جائیں، سائیڈ پر رکھ دیں۔
    • بھنڈی تلنے کے دوران، پیاز، ہری مرچ اور دھنیے کو باریک کاٹ لیں۔
    • اُسی پین میں بچا ہوا تیل شامل کریں اور زیرہ ڈال کر کڑکڑالیں۔ پھر پیاز، ہری مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے بھونیں یہاں تک کہ پیاز ہلکی سنہری یا نرم ہو جائے۔
    • اب لال مرچ، ثابت دھنیہ، ہلدی پاؤڈر اور قصوری میتھی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
    •  ٹماٹو پیوری اور کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر شامل کر کے ڈھکن ڈھانپ  دیں اور ٹماٹر گل جانے تک پکائیں۔
    • بھنڈی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ ڈھکن ڈھانپ کر 12-15 منٹ کے لیے درمیانی یا دھیمی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ بھنڈی پک جائے۔
    • گرم مصالحہ اور آمچور پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ ڈھکن ڈھانپ کر مزید ایک منٹ پکائیں۔ تازہ دھنیہ شامل کر کے پیش کریں۔ لمبائی میں کٹی ہوئی باریک ادرک سے سجائیں۔
    • پراٹھے، آم کی چٹنی اور تازہ لیموں کے ساتھ پیش کریں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو