بھنڈی اور انڈے آلووں کے ساتھ ریسپی

اجزاء

+

بھنڈی اور انڈے آلووں کے ساتھ:


بھنڈی، آلو اور انڈے، تین اجزاء جو رمضان میں کئی مہمان بہت پسند کرتے ہیں۔ ہم نے ان تینوں کو ایک ہی ڈش میں جمع کردیا ہے۔

...

تیاری

  1. بھنڈی اور انڈے آلووں کے ساتھ:

    • تیل کو ایک ایسے پین میں گرم کریں جس میں 2 سے 4 انڈے بآسانی آ سکیں۔ اگر 10 افراد کے لیئے بنا رہے ہوں تو آپ کو 2 سے تین پین چاہیئے ہونگے۔ تیل گرم ہو جائے تو زیرہ ڈال کر درمیانی آنچ پر تلیں یہاں تک کہ اُس کا رنگ تبدیل ہو جائے (اس مرحلے پر نظر رکھیں)۔ پھر مکھن شامل کریں۔
    • ہری مرچ، ادرک اور لہسن شامل کر کے 1 سے 2 منٹ کے لیے سوتے (Sauté) کریں یہاں تک کہ لہسن ہلکا سا زردی مائل ہو جائے لیکن اُس کا رنگ تبدیل نا ہو۔ پیاز شامل کر کے مزید 1 سے 2 منٹ سوتے (Sauté) کریں یہاں تک کہ نرم ہو جائیں۔ ہلدی شامل کر کے دھیمی آنچ پر چمچ سے ہلاتے ہوئے مزید ایک منٹ پکائیں۔
    • اب آلو کے سلائس شامل کر کے کم سے کم 3 سے 4 منٹ کے لیے سوتے (Sauté) کریں۔ بھنڈی شامل کر کے ایک چٹکی کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر چھڑکیں اور چمچ سے ہلائیں۔ پانی کا چھینٹا ڈال کر پین کو ڈھک دیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ آلو نرم ہو جائیں لیکن ٹوٹیں نہیں (تقریباً 4 منٹ)۔
    • ہرا دهنیا شامل کر کے حسبِ ضرورت مصالحہ جات شامل کرلیں۔ پین کی سائیڈ کو کھرچ لیں۔
    • انڈوں کو پوچ کرکے پیش کرنے سے پہلے اُوپر رکھیں۔ تلی ہوئی خستہ پیاز سے سجائیں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو