اجزاء

+

ڈو (آٹا تیار کرنا):

  • میدہ 1.0 kg
  • نمک 10.0 g
  • خمیر 15.0 g
  • نیم گرم, پانی 650.0 ml

ٹاپنگ کے لیے:

بیکنگ کے لیے:


مصالحے دار چارکول چلی، جوسی چکن، سیلانٹرو اور پیاز، تمام چیز کے ساتھ کورکیا گیا، اور پھولا ہوا بیک کیا گیا۔ کنور پروفیشنل باربی کیو سوس اور کنور پروفیشنل اٹالین ٹماٹو بیس ملا کر بیس ساس بناتے ہیں۔ پیزا کے ساتھ نت نئے طریقے آزمائیں۔

...

تیاری

  1. ڈو (آٹا تیار کرنا):

    • ایک بول/برتن میں آٹا، نمک اور خمیر شامل کریں اور ملائیں۔ ذرا سا پانی شامل کریں تاکہ گول آٹے کی گیند بن جائے اور کوئی خشک آٹا برتن میں نہ رہ جائے.
    • آٹے کو آگے پیچھے رول کر کے اِسے گوند لیں، ہاتھ کا استعمال کرتے ہوئے اِسے پھیلائیں اور کھینچیں۔ 10 منٹ تک اسی طرح گوندیں یا تب تک جب تک یہ ہمواراور نرم نہ ہو جائے۔
    • اس آٹے کو ہلکے سے تیل لگے ہوئے بول/برتن میں ڈالیں، کلنگ فلم (پتلی تھیلی) سے اسے ڈھانپیں اور 45 منٹ کے لیے ایک گرم جگہ پر رکھیں تاکہ یہ پھول جائے یا سائز میں دُگنا ہو جائے۔
  2. ٹاپنگ کے لیے:

    • چکن کو کنور پروفیشنل کرسپی کوٹنگ مکس سپائسز، کنور پروفیشنل لائم سیزننگ کے ساتھ میرینیڈ کر کے ایک گھنٹے کے لیے ریفریجریٹر میں ٹھنڈا کریں.
    • ایک گھنٹے کے بعد میرینیڈ کیا ہوا چکن باہر نکالیں۔ ایک گہرا پین لیں اور اسے تیل لگائیں۔ اب چکن کو پین میں ڈالیں اور اسے پری ہیٹ کیے ہوئے اَوَن میں 15 منٹ کے لیے ڈالیں۔ مکمل ہونے پر سائڈ کر دیں۔
  3. بیکنگ کے لیے:

    • اپنے اَون کے ریک کو بلکل اوپری پوزیشن پر ایڈجسٹ کریں اور اسے 220 سیلسیئس ڈگری پر پری ہیٹ کریں۔ اس وقت تک ڈو کم سے کم اپنے سائز میں ڈبل اور ببلی (پلپلا) ہو چُکا ہوگا۔
    • آرام سے اس کے اوپر آٹا چھڑکیں اور اسے بول میں سے اسکریپ کر کے نکالیں اور آٹا لگی ہوئی سطح پر ڈالیں۔
    • ڈو کو ایک دائرے کی شکل میں تھپ تھپائیں، تقریباً 10 انچ کے قطر( ڈائے میٹر) میں۔ ڈو کو 16 انچ کے پیزا پین میں مُنتقل کریں جسے نان اسٹکی اسپرے کوٹ کیا گیا ہو اور اس پر ڈو کو کونے کونے تک پھیلائیں.
    • کنور پروفیشنل باربی کیو سوس اور کنور پروفیشنل اٹالین ٹماٹو بیس کو اس کی سطح کے اوپر چمچ سے پھیلائیں۔
    • اس کے اوپر چکن، پیاز اور لال مرچ ڈالیں/چھڑکیں۔ اور آخر میں، باریک کٹا ہوا موزریلا چیز شامل کریں۔
    • ۔ پیزا کو 220 ڈگری پر پری ہیٹ کیے ہوئے اَون میں 12 سے 15 منٹ تک بیک کریں، تب تک جب تک اس کا کرسٹ گولڈن براؤن نہ ہوجائے۔ بیکنگ کے بعد ضرورت محسوس ہو تو پسی ہوئی مرچ اور دھنیے کے پتے ڈال دیں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو