امریکن کچن میں جھلکتی ہے یہاں آکربسنے والی دوسری قوموں کی رنگا رنگی، جس میں شامل ہیں دنیا بھر کے روایتی کھانے اور ان کے ملاپ سے بنیں کچھ نئی، مزیدار اور جدید ڈشز۔ تو آئیے دیکھیں امریکہ کے مختلف علاقوں کے کچھ مزیدار کھانے
کیا کسی نے یہاں کورین ٹاکوبولا؟ امریکہ کی سب سے زیادہ آبادی والی اسٹیٹ۔ جہاں بستے ہیں 40 ملین افراد! کیلیفورنیا کی پہچان ہے میکسیکن، ایشین، اثالین اور فرنچ فلیورز، جو بنائے جاتے ہیں اس اسٹیٹ میں پیدا ہونے والے تازہ اجزاء سے.
یہاں کی مشہور ڈشز ہین: تمپورا فش ٹاکوز، کمشی کوئسیڈلاس، کیلیفورنیا سوشی رولز۔
آج ہی ٹرائی کیجئے کیلیفورنیا کی لذت بھری ریسیپی
امریکہ کا سائوتھ ویسٹ یعنی جنوب مغربی علاقہ جس کی مشہور استیٹس ہیں ٹیکساس، نیو میکسیکو اور ایریزونا جن کی اپنی کھانے پینے کی منفرد روایات ہیں جو اسپینش، میکسیکن، مضافاتی امریکن اور کائوبوائے/ رینچر کے قدیم ذائقوں کو جدت کے اندازکے ساتھ تیار کی جاتی ہیں۔ یہ ہے بڑے، شاندار فلیورز اور وہ بھی بڑی مقدار میں ۔ جنوب مغربی علاقے کی مشہور پہچان ہے ٹیکس میکس، ٹیکساس بی بی کیو اور ریڈ چلی سوس
مشہور ڈشز: بی بی کیو برسکٹ، اسٹیک فیجیٹاز، چیمی چنگاس
ہماری سائوتھ ویسٹرن لذیذ ریسیپی ضرور آزمائیں
ڈیپ سائوتھ سے مراد اسٹیٹس کی پٹی ہے جومشرق میں جنوبی کیرولینا سے شروع ہوتی ہے اور مغرب میں لوئی سیانا تک جاتی ہے۔ اس کا کچن
بے حد مقامی ہے جو لوئی سیانا میں ٹھوس فرنچ سے متاثر کاجون / کروئل کی روایتوں سے لے کر جنوبی کیرولینا، جارجیا، الباما، تینیسے اور مسسی سیپی میں بھاری بھرکم افریقن امریکن 'سول فوڈ ' سے متاثرہے
مشہور ڈشر: پو بوائے سینڈوچ، فرائیڈ چکن، بلیک آئیڈ پیز، جمبالایا
تو آج ہی ٹرائی کریں ڈیپ سائوتھ کی لذت بھری ریسیپیز
امریکن کھانوں کی کوئی بات نیویارک کے ذ کر کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ دراصل نیویارک پورے امریکی انداز کی نمائندگی کرتا ہے۔ مختلف رنگ و نسل اور قومون کے افراد کی بڑی تعداد میں آمد سے طرح طرح کے آئیڈیاز کا قدرتی طور پر تبادلہ ہوتا ہے۔اکثر نیویارک سٹی کی چمک دمک میں
لوگ بقیہ شمال مشرق کو بھول جاتے ہیں۔ لیکن ان علاقوں کا اثر نمایاں نظر آتا ہے ۔ چاہے وہ مینز کے لوبسٹر رول ہوں یا فلاڈیلفیا کے ورکنگ کلاس کے پسندیدہ کھانے۔
مشہور ڈشز: فلی چیز اسٹیک، کارنڈ بیف، پاسٹرامی سینڈوچز، پیزا
نیویارک / نارتھ ایسٹ کی ہماری مزیدار ریسیپ ضرور آزمائیں۔
دنیا بھر کےکچن کے بارے میں مزید جاننے کےئے یہاں کلک کیجئے